مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے متعلق سفارشات وزیراعظم کو ارسال

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے متعلق سفارشات وزیراعظم کو ارسال

فائل:فوٹو


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بھی زہر بحث آنے کا امکان ہے جب کہ ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور نیب بھی مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے مخالف ہیں اور نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی وجوہات سے عدالت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مریم نواز نےعدالت میں درخواست دی تھی ای سی ایل سے نام نکالا جائے جو لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو بھجواتے ہوئے سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے عدالتی حکم پر اجلاس بلایا جس کی صدارت وزیر قانون فروغ نسیم نے کی تھی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر، نیب کا ایک نمائندہ اورمسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

قومی احتساب بیورو نے مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی تھی۔

دوسری جانب مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل س نکالنے کیلئے ایک اور درخواست ہائی کورٹ میں دائر کردی ہے۔

مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔


متعلقہ خبریں