بھارت نے پاکستان کےخلاف کارروائی کی توبھر پور جواب دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھر پور جواب دیں گے۔

اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ 5 برسوں میں بھارت ہندووتوا بالادستی کے ساتھ  ہندو راشٹرا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بھارت میں ہندووتوا، فاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  شہریت کے متنازع  قانون  کے خلاف بھارت  کے حق پسند احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج اب ایک تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔

بھارت داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر سکتا ہے۔  ہم عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں