اس سال شہید بے نظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ میں منائیں گے، بلاول

فوٹو: ہم نیوز


پشاور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس سال شہید بے نظیر بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش کے بجائے لیاقت باغ راولپنڈی میں منائی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے پشاور میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے عوام کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، جنہیں رائیگا نہیں جانے دیں گے۔

چئیرمین بلاول کے پشاور میں منعقدہ ورکرز کنونشن پہنچنے سے قبل جیالوں نے صوبائی قیادت کے خلاف احتجاج کیا اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ۔ جیالوں کے احتجاج کے باعث  بلاول بھٹو کا کنونشن سے خطاب بھی تاخیر کا شکار ہوگیا۔

جیالوں کو منانے کے لیے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی پہنچے تاہم انہوں نے ان کی ایک نہ سنی، جس کے باعث وہ واپس اسٹیج پر لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے بلاول کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جتنے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا، جو ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

احتجاج کرکے کنونشن کا مزہ کرکرا کرنے والوں نے آخر میں کھانے پر بھی دھاوا بول دیا۔ جیالے کارکنان نے کھانے کی میز پر منتظیمن کو دھکا دیا اور کھانے پر ٹوٹ پڑے۔


متعلقہ خبریں