پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان 35 برس کی ہوگئیں


کراچی: شہرت اور کامیابی کے سفر پر رواں دواں اور ایشیا کی چوتھی پرکشش خاتون کا اعزاز پانے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان 35 برس کی ہوگئیں۔

زندگی کی پنتیس بہاریں دیکھنے پر مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا  پر مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ماہرہ خان نے کیرئیر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا۔ 2011 میں فلم بول میں معاون کردار ادا کیا، لیکن مومنہ درید پروڈکشنز کی مقبول  ڈرامہ سیریل ہمسفر نے ان کی کامیابی کو ایک نیا موڑ دیا۔ ماہرہ خان  نے ہم ایوارڈ میں  بھی جلوے بکھیرے۔

ماہرہ نے بن روئے، ہو من جہاں، ورنہ، سات دن محبت ان اور سال کی سب سے کامیاب فلم سپر اسٹار میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی

ماہرہ خان نے بہترین کارکردگی پر متعدد ایورڈز بھی اپنے نام کیے۔ وہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے علاوہ میک اپ برانڈ اور  شوکت خانم میموریل اسپتال کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں