ن لیگ کا خوازہ خیلہ میں جلسے کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) نے کل خیبر پختونخواہ کے ضلعے سوات کے شہر خوازہ خیلہ میں کل جلسے کا اعلان کردیا۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے زیراہتمام کل صبح 10:30 بجے ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جلسے سے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال، صدر کے پی کے انجینئر امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ کل کے جلسے میں اہم شخصیات پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ لیگی قائدین کل کے جلسے میں اہم اعلانات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے لندن اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر مشاورت

انہوں نے کہا کہ کل کا جلسہ نالائق اور نااہل حکومت کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام کا ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق جلسے میں مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سولہ ماہ میں حکومت نے ملکی معیشت کی ناؤ ڈبو دی ہے، تمام حقائق عوام کو کل پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں