بھارت نے بھی آئی ایس پی آر کی کارکردگی کا اعتراف کر لیا


نئی دہلی: بھارت نے پاکستانی فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کر لیا ہے۔

بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ر راجیش پنت نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کیا جائے۔

بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کی طرح تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل ر راجیش پنت کا کہنا ہے کہ تینوں بھارتی افواج کے اپنے اپنے تعلقات عامہ کے شعبے ہیں جو مخالف سمت میں چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی میں آئی ایس پی آر کی طرح ایک متفقہ بیانیئے کی ضرورت ہے۔

 


متعلقہ خبریں