آج موسم سرد و خشک رہے گا


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم سیالکوٹ، فیصل آباد، قصور، سرگودھا، ساہیوال، جہلم اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 02، ائیرپورٹ 01)، گلگت بلتستان:اسکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:سکردو،گوپس، منفی 09، کالام منفی 07، استور، بگروٹ،قلات منفی 06، پاراچنار منفی05، مالم جبہ، کوئٹہ منفی 04، دیر منفی 03، گلگت اور راولاکوٹ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں