ایک جماعت کو بے نظیر کی یاد صرف برسی پر ستاتی ہے، فردوس عاشق



اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک جماعت کو شہید بے نظیر کی یاد صرف برسی پر ستاتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول ٹھیک کہتےہیں ملک میں وہ جمہوریت نہیں جو گٹھ جوڑ،مک مکا کی ہو، پرچی پر آنے والے سیاست میں اسکائی لیب کی طرح اترے ہیں،ان کاجمہوریت پربات کرنامذاق کےمترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت سے بلاول کی مراد بد عنوانی کے لائسنس بانٹنا ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی سندھ میں جمہوریت لائیں اور اپنے وزیراعلیٰ کو آزاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کی قیمتوں کےحوالے سےپروپیگنڈاچل رہاہے، ماضی کی حکومت کی ناقص گیس پالیسیوں کاازالہ قوم بھگت رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان ملک کی ضرورت ہے اور قوم کامسیحا ہیں، انہیں سلیکٹڈ کا طعنہ وہ دے رہے ہیں جن کی پرچی کےذریعےسلیکشن ہوئی ہے۔

ہندوستان کے حالات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سب سےبڑی جمہوریت کا دعویٰ ملیا میٹ ہورہا ہے، شہریت بل کےباعث وہاں افراتفری کا سماں ہے،وہاں اقلیتوں سےغیرانسانی رویہ روا رکھا جا رہا ہے،ایسا لگتا ہے کہ آج دوقومی نظریہ جیت گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی گاؤں پرقبضےکابھارتی دعویٰ بےبنیاد ہے،افواج پاکستان چوکس اورعوام اس کےپیچھےکھڑی ہے، سرحدوں کی صورتحال دنیا تک پہنچ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں