ہم ٹی وی نے برائیڈل ویک، شوکیس اور فیشن شوز کا رواج ڈالا، سلطانہ صدیقی


کراچی: ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا ہےکہ ہم ٹی وی نے برائیڈل ٹور ویک، شوکیس اور فیشن شوز کا رواج ڈالا ہے، اب بہت سے لوگ یہ کام کررہے ہیں، اس سے پلیٹ فارم ملتا ہے۔

کراچی میں پاکستان فیڈریشن آف بزنس اینڈ پروفیشنل ویمنز آرگنائزیشن کی جانب سےفیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ منفرد ڈیزائنز کے ملبوسات ریمپ کی زینت بنے جبکہ مصر سے آئیں ڈاکٹر امانی اظفر نے فیشن شو کو بے حد سراہا۔

واضح رہے فیشن شو میں 5 مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ منفرد ملبوسات ریمپ کی زینت بنے، فارمل، عروسی اور اسٹائلش ساڑیوں پر جڑے نگ اور موتی نے ملبوسات کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا.

چند روز قبل باغوں کے شہر لاہور میں ہم نیٹ ورک کے بینرز تلے تین روزہ پینٹین ہم برائیڈل ویک کا اانعقاد بھی کیا گیا تھا۔

فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ فیشن ویک میں ملک کے نامور فیشن ڈیزانئر اپنی نئی تیار کردہ ملبوسات متعارف کرائے۔ معروف ڈیزائنرز کے تیار کردہ سرخ، سبز، گلابی اور سنہرے رنگوں کے عروسی ملبوسات زیب تن کر کے مشہور ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

تین روز تک جاری رہنے والے برائیڈل ویک میں اداکارہ اور ماڈل صبا قمر ‘ منال خان ‘عدنان صدیقی‘ عائزہ خان ‘ سارہ خان ‘ عروہ حسین اور مروہ حسین کے علاوہ شوبز اننڈسٹری کے مقبول فنکار شو سٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوئے۔


متعلقہ خبریں