سماجی کارکن جبران ناصر نے اداکارہ منشا پاشا سے منگنی کر لی


اسلام آباد: سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں درست ثابت ہو گئیں، معروف سماجی کارکن جبران ناصر نے مقبول فنکارہ منشا پاشا سے منگنی کر لی ہے۔

فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے زندگی کے نئے سفر کے لیے ایک دوسرے کو چن لیا۔

دونوں کئی تقریبات میں ساتھ ساتھ دکھائی دیتے رہے ہیں ۔ ایک تقریب میں دونوں کا رقص سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

منگنی کی تقریب اتوار کو  کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی دونوں کا آئندہ برس شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

منشا پاشا نے آنگن، زندگی گلزار ہے، مدیحہ ملیحہ اور شہر ذات سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ  فلمی دنیا میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔

دوسری جانب جبران ناصر کا نام بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، انہوں نے 2018  کے انتخابات میں  کراچی کے حلقے این اے دو سو سینتالیس سے آزادانہ حیثیت میں حصہ لیا۔


متعلقہ خبریں