ملک کے بیشتر علاقوں میں دھند، ٹریفک کی روانی متاثر

فائل فوٹو


اسلام آباد: پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے سے اہم  قومی شاہراہوں پر ٹریف کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان موٹرویز کے مطابق موٹر ویز پر سفر کے دوران گاڑی کے آگے اور پیچھے کی فوگ لائٹس آن رکھیں۔ رفتار کم رکھے، اچانک بریک لگانے سے پرہیز کریں، ہیڈلائٹ لو بیم پر رکھے۔

سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرکے معلومات حاصل کرلیں۔ موبائل فون ایپلیکیشن ” این ایچ ایم پی ہمسفر” ایپ سے تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری حاصل کریں۔

ملتان سے خانیوال موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا، ملتان موٹروے ایم فور شام کوٹ سے گوجرہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ موٹروے ایم تھری درخانہ سے سمندری اور رجھانہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے M1! پشاور سے لے کر رشکئی، موٹروےM2! لاہور سے لے کر کلرکہار تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی تھی۔ موٹروے ایم 3 فیض پور سے خانیوال اور ایم 4 فیصل آباد سے گوجرہ اور پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

ننکانہ صاحب حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور تا عبدالحکیم موٹر وے ننکانہ صاحب انٹرچینج سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

قومی شاہراہ پر پھول نگر، جمبر، پتوکی، حبیب آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، گیمبر، وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودہراں اور بہاولپور میں شدید دھند ہے۔

پنجاب کے علاقے پاکپتن، لاہور، وہاڑی،احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ، ظاہر پیر، اقبال آباد، رحیم یار خان، صادق آباد، شکرگڑھ، عارفوالا، خیرپورٹامیوالی، جہانیاں اور ننکانہ صاحب میں شدید دھند پڑنے سے حد نگاہ کم ہو کر رہ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کراچی کا آج خشک اور سرد رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں