پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی


لاہور :انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس کی سماعت کریں گے۔

ملزمان وکلاء کی جانب سے ممبر پنجاب بار کونسل فرہاد علی شاہ اور سیکرٹری لاہور بار ملک عدیل احسان دلائل دیں گے۔

واضح رہے عدالت نے 24 ملزمان وکلا کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے آج تک کیلئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کررکھا ہے.

خیال رہے کہ 12 دسمبر کو لاہور کے معروف اسپتال پی ائی سی  پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار وکلاء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے 52 ملزمان میں سے 46 وکلاء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔

ملزمان وکلاء کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں