ن لیگ نے سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

ن لیگ نے سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ ن لیگ مریم نواز کا نام ای سی ایل نکالنے کی درخواست پر فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت نے مقررین کی فہرست مرتب کر لی ہے جس میں شہبازشریف اور مریم نواز کا نام بھی شامل ہے۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نےعمران خان کیخلاف سخت سیاسی رویہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اداروں کو بیچ میں نہیں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا ہوسکتا ہے کہ شہبازشریف بیرون ملک سے بیٹھ خطاب کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلتا تو سیاسی تلخی بڑھے گی جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی پلان سی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر تنقید اور افراد تفری کی کسی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد ان کی پارٹی کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں نہیں کی جارہی جب کہ مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

سابق جنرل پرویزمشرف ریٹائرڈ کیخلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے پر بھی پارٹی کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں