وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں کیا طے پایا؟

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں کیا طے پایا؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گزشتہ ملاقات میں طے پایا ہے کہ اداروں کے تصادم جیسے بیانات نہیں دیے جائیں گے۔

پاکستان کے سینیئرصحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے کہ اداروں کے ٹکراؤ کا تاثر بھی نہیں جانا چاہیے اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقاراحمد سیٹھ کیخلاف ریفرنس کا معاملہ بھی فی الحال رک گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاملات ایک نیا رنگ لینے جا رہے ہیں اور بیانات کو روک دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سنگین غداری کیس کے فیصلے کوئی بیان نہیں دے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں مشرف کیخلاف کیس دائر ہواتھا وہ لوگ بھی کوئی بیان نہیں دیے رہے۔ ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ خصوصی عدالت فیصلے کیخلاف اپیل بھی فی الحال دائر نہیں کی گئی۔

سینیراینکر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں یہ فیصلہ بہت اچھا ہوا ہے کہ بیانات دینے سے روک دیا گیا ہے تاکہ مزید تلخی نہ بڑھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول اور ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملاقات چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری میں ہوئی۔


متعلقہ خبریں