آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیرکی ملاقات


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر نے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معززمہمان نے خطے میں امن واستحکام کےلیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام کےلیے کوششوں کو بڑھانے پراتفاق کیا۔


متعلقہ خبریں