نیب کا بلاوا اب بے عزتی کی بات نہیں رہا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ قومی احتساب بیورو(نیب) کو سوچنا چاہئیے کہ ان کا بلاوا اب بے عزتی کی بات نہیں رہا۔

گرفتاری سے قبل نیب آفس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے پاس بھی سال سوا سال ہے انہوں نے چلے جانا ہے، تحریک انصاف کے سب کیسز بند اور ن کے کھول دیئے جائیں تو کوئی نیب پر اعتماد نہیں کرے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ  اگر نیب سے بی آرٹی منصوبے کا احتساب مکمل نہیں ہوتا تو باقی کیسز پر کارروائی معطل کر دینی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ ،پارلیمنٹ اور اکنامک کونسل سے منظوری لی گئی، منصوبے کی مالیت میں اضافہ تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے ہوئی، نیب نے جب اس کا نوٹس لیا اس وقت پچاسی فیصد کام مکمل ہو چکا تھا۔

کیس سے متعلق اںہوں نے کہا کہ چھ کروڑ مالیت کی آسٹرو ٹرف منگوائی گئی ابھی تک وہ نہیں لگ سکی ،جہاں آسٹرو ٹرف بچھنا تھا وہاں گھاس اگ آئی ہے،شیشے ٹوٹ گئے لوگ چیزیں نکال کر لے گئے ہیں جبکہ  منصوبہ فیل کرنے کے لئے ڈھائی ارب بھی ضائع کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تین ہزار دو سو ارب کے منصوبے میری وزارت کے تحت مکمل ہوئے۔ اگر میں نے ایک روپے کمایا یا نفع اٹھایا تو میں زمہ دار ہوں۔


متعلقہ خبریں