پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس: گرفتار ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دے دی

فوٹو: فائل


لاہور:  پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں گرفتار ملزم محمد عمران نے نیب لاہور کو پلی بارگین کی پیشکش کردی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ملزم محمد عمران نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد کو باقاعدہ طور پر پلی بارگین کی درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں سابق وزیر کھیل رانا مشہود اور سابق ڈی جی عثمان انور کیخلاف انکوائری میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے ک ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے غیر قانونی طور پر یوتھ فیسٹیول کے ٹھیکے حاصل کیے۔ ملزم عمران نے میسسرز تھنک ایڈ کے ذریعے سال 2012 سے 2014 کے درمیان غیر قانونی طور پر ٹھیکے حاصل کیے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے گئی رقم 6 ماہ میں واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2012 سے 2014 کے دوران قومی خزانے کو 20 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کو فی الوقت رانا مشہود کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا گیا

خیال رہے کہ نیب لاہور سابق وزیر کھیل کیخلاف اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو کڑڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں انکوائری کر رہا ہے۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول کرہشن کیس میں نیب پہلے ہی سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انوار سمیت دیگر کو گرفتار کر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں