مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو بھی طلب کر لیا گیا

مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے طلب کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کو ایف آئی اے کی جانب سے 27 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو سابق جج ارشد ملک کیس میں طلب کیا گیا ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آج مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو بھی طلب کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص کی گرفتاری قابل مذمت ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں گرفتار کیا۔ نیب نے احسن اقبال کو  نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مبینہ گھپلوں پر سوال و جواب کے لیے طلب کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کے حکم پر احسن اقبال کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔


متعلقہ خبریں