کوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

کوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ مظفر آباد بھی گئے جہاں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو افسر زخمی

اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزور نہ سمجھا جائے اور ہم مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں جبکہ کشمیر پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں