بے نظیر بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی کو جلسے کی اجازت مل گئی

بے نظیر بھٹو کی برسی، حکومت نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی

فوٹو: فائل


راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت عالیہ نے 26 دسمبر کو ضلعی انتظامیہ کو طلب کر لیا ہے۔

جسٹس طارق عباسی نے پیپلزپارٹی کو جلسے کے حوالے سے درخواست کا فیصلہ دیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو گا اور ہر حال میں ہو گا۔

مصظفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ فاشٹ حکومت ہمیں اپنے شہیدوں کی برسی تک منانے نہیں دے رہی اور سلیکٹڈ حکومت فاشزم نافذ کر کے بھی عوامی سیاست سے خوفزدہ ہے۔ اسی لیے
ہر وہ آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو سلیکٹڈ کے خلاف اٹھتی ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام کے حقوق کی بات نہ پارلیمنٹ میں کرنے دی جا رہی ہے اور نہ ہی باہر۔ ہم اپنے جہموری، آئینی اور قانونی حقوق سے ہر گز دستبردار نہہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو بھی طلب کر لیا گیا

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان انتہا پسند مودی کے بھارت سے مختلف نہیں ہے اسی لیے بھارت میں مودی کے خلاف اٹھنے والی عوامی نفرت سے عمران خان کچھ عبرت حاصل کریں۔ ہم بے نظیر بھٹو کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ میں کرنے کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔


متعلقہ خبریں