اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کرے گی، فردوس عاشق

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کرے گی، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کرے گی اور حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے بنیادی مسائل کے تدارک کے لیے جامع پالیسی بنانے اور صوبائی حکومتوں کوعوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں 23 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس میں پانی کی تقسیم کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے سفارشات پیش کیں اور وزیر اعظم نے پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے جو ایک ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے ٹیلی میٹری نظام نصب کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ جس کا 4 ہفتے میں جائزہ لے کر منصوبے کا پی سی ون تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبہ ہر صوبے کا حق ہے اور توانائی منصوبوں کی منظوری سے قبل نیپرا کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ تکنیکی معاملات پر ماہرین کی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور صوبے ایک دوسرے سے متعلق تحفظات کو بھی دور کریں گے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اجلاس میں تیل کی تلاش و پیداوار کے لیے پالیسی کی منظوری دی گئی۔ ایل این جی سے متعلق سندھ کے تحفظات دور کیے جا چکے۔

یہ بھی پڑھیں بے نظیر بھٹو کی برسی، حکومت نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کرے گی۔ وزیر اعظم نے معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں