رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

فوٹو: فائل


لاہور: منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر لیگی رہنما کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ دو بار ٹرائل کورٹ میں درخواستیں دائر کیں۔ اے این ایف تھانے سے بائیس کلو میٹر دور روای ٹول پلازہ پر رانا ثناءاللہ کو روکا گیا، انکے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ رانا ثناءاللہ سے منشیات برآمدگی کے وقت کوئی ویڈیو یا تصویر نہیں بنائی گئی۔

اے این ایف پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ تفتیشی افسر نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔ منشیات برآمدگی ازخود ایک جرم ہے اور رانا ثناءاللہ سے یہ منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کا جرم ناقابل ضمانت ہے جبکہ نائن سی کے مقدمے میں موت کی سزا ہے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خیال رہے کہ  اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

رانا ثنااللہ فیصل آباد سے پارٹی اجلا سں شریک ہونے کے لیے لاہور آرہے تھے جب انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں