اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آنے لگی، 320 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 320 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر بند ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 40 ہزار 8 پوائنٹس کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 103 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 546 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 462 کی سطح پر آ گیا تھا تاہم کاروبار میں بہتری آنے کے بعد انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ کاروبار کے دوران 478 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 40 ہزار 486 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 13 کروڑ، 53 لاکھ، 750 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 7 ارب، 16 کروڑ، 19 لاکھ، 62 ہزار 120 بنتی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک روز میں 0.80 فیصد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 55 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 824 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور مارکیٹ میں مسلسل کمی سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 6 ارب روپے منظور

گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ رہا تاہم انڈیکس 177 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس سے قبل جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں  بدترین مندی رہی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتے ہی مارکیٹ کریش کر گئی تھی۔


متعلقہ خبریں