پاکستان آئی سی سی کی ٹیسٹ درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر آ گیا


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے کامیابی کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے بہتری آ گئی ہے۔

قومی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے۔

دیگر ٹیموں کی بات کریں تو نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے جیت لی۔

تاریخی ٹیسٹ میچ میں عابد علی، بابر اعظم، اظہر علی اور شان مسعود نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ نے پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز میں دو سنچریاں اسکور کرنے پر عابد علی کو مین آف دی میچ و سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔


متعلقہ خبریں