پی ایچ اے کا لیگی رہنما احسن اقبال کے بھائی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے) نے مسلم لیگ ن کے اسیر رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ زیشان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے بھائی کی مالی بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید ثبوت مل چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  مصطفی کمال کے سہولت کار افسران کے نام بھی ریفرنس میں شامل کر رہے ہیں۔ انہوں  نے 3 سال میں  100 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں کی ہیں۔

حافظ زیشان کے مطابق احسن اقبال کے بھائی کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، بہت جلد ثبوتوں سمیت نیب جا رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز نیب نے احسن اقبال کو  نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں  گرفتار کر لیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

قومی احتساب بیورو کا مؤقف ہے کہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔

احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون تین ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا۔

مذکورہ کیس میں ن لیگی رہنما ایک بار نیب کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جواب بھی جمع کرا چکے ہیں۔ احسن اقبال کا مؤقف ہے کہ نیب یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسپورٹس سٹی کیوں بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں