مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظوری کا مختصر فیصلہ جاری


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظوری کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

مختصر فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی رہائی کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت مفتاح اسماعیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔

عدالت نے مفتاح اسماعیل کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹرائل کورٹ میں ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی کیس : مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کی ضمانت کل بروز سوموار کو منظور کر لی تھی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما کی درخواست سماعت منظور کی تھی۔


متعلقہ خبریں