عمران خان نے 2020 کو پاکستان کی ترقی کا سال قرار دے دیا


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2020 پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، نظام میں ملازمتیں پیدا کی جائیں گی اور غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام کو منظم انداز میں چلایا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلات زر بھجوانے کی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسکیم لا رہے ہیں کیونکہ انہی کے پیسوں سے یہ ملک چل رہا ہے، یہ افراد انتہائی سخت مشکل حالات میں کام کرتے ہیں، ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو فائدہ دینے کے لیے اسکیم تیار کر رہے ہیں۔ ملک میں صرف وہ نظام کامیاب ہوتا ہے جس میں میرٹ ہو اور جمہوریت میں لوگ میرٹ پر ہی اوپر آتا ہے اس لیے جمہوریت بادشاہت سے بہتر ہے لیکن ہم بھی جمہوریت سے بادشاہت کی طرف چلے گئے تھے۔

وزیر اعظم نے ایک بار پھر چین کی معاشی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین نے زبردست میرٹ کا نظام قائم کیا ہوا ہے اور اسی بنیاد پر لوگوں کو ترقیاں دی جاتی ہیں۔ پاکستان میں بھی اداروں کو میرٹ کی بنیاد پر بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ میرٹ پر لوگوں کو بھرتی کیا جائے اور ترقیاں دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں کابینہ نے 8 لوگوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے نئے آئی جی کو ہدایت دی ہے کہ تھانے میں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ ہم اپنی خدمت کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں اور یہی جمہوریت کی شان ہے۔ نیا پاکستان نئی سوچ کا نام ہے اور ریاست مدینہ بھی پہلے روز ہی نہیں بن گئی تھی بلکہ سوچ کو تبدیل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں