20 کروڑ سے زائد فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: فیس بک اپنے صارفین کی معلومات کی حفاظت کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہا ہے اور اس سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ کے 20 کروڑ 67 لاکھ صارفین کی معلومات چوری ہو گئی ہیں۔

ایک سائبر سیکیورٹی ریسرچر باب ڈیاچنکو کی جانب سے فیس بک صارفین کی معلومات افشا ہونے کے حوالے سے یہ انکشاف کیا گیا ہے۔

باب ڈیا چنکو کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر 20 کروڑ 67 لاکھ صارفین کے نام، رابطہ نمبر اور رہائشی مقامات کی معلومات چوری کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے صارفین کا ڈیٹا مختلف فیس بک پیجزز سے ایک ایک کرکے اٹھایا اور پھر ڈیٹا بیس میں منتقل کر دیا۔

باب ڈیا چنکو کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جن صارفین کا ڈیٹا چوری کیا گیا ان سب کا تعلق امریکہ سے ہی ہے۔

قیاس کیا جا رہا ہے کہ چوری شدہ معلومات سپیم ٹیکسٹ میسجز  اور بینک اکاؤنٹ سے رقم چرانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

باب ڈیا چنکو کی رپورٹ کے بعد 10 روز کے لیے یہ ڈیٹا ڈارک ویب پر بھی دستیاب تھا۔

اس بابت فیس بک کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں مگر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ معلومات پچھلے کچھ عرصے میں صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے اقدامات اٹھائے جانے سے پہلے چوری کی گئی تھیں۔‘


متعلقہ خبریں