بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہو گئے

بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہو گئے

فوٹو: فائل


راولپنڈی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہو گئے۔

ترجمان نیب کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وکیل کے ذریعہ نیب راولپنڈی کو خط لکھ دیا۔ جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ وہ 15 جنوری کے بعد نیب کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان نیب نے کہا کہ پاکستان کی ایک پارٹی کے چیئرمین نے نیب کے لیے نازیبا الفاظ  کیے تاہم نازیبا الفاظ اور دھمکی نیب کو اس کے قانونی عمل سے نہیں روک سکتی۔ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرنے والا ادارہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تحقیقات میں متعلقہ کسی بھی شخص کا بیان ریکارڈ کیا جاتا ہے تاکہ قانونی حق سے محروم نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ نیب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 24 دسمبر کو طلب کر رکھا تھا تاہم گزشتہ روز بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ وہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملنے پر برہم تھے۔

یہ بھی پڑھیں کابینہ نے 8 لوگوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی

بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی مذمت بھی کی تھی اور نیب کے خلاف انتہائی  سخت لہجہ اختیار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں