نواز شریف کا آج کروٹیڈ آرٹری اسکین ہوا، رپورٹ کرسمس کے بعد ملے گی، شہباز شریف


لندن: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شیف کا آج کروٹیڈ آرٹری اسکین ہوا ہے، رپورٹ کرسمس کے بعد ملے گی۔

برامپٹن اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما احسن اقبال کے گرفتاری ظلم ہے، جس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔ احسن اقبال انتہائی ایمان دار اور ذمہ دار سیاستدان ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبے احسن طریقے سے چلائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا ہنگامی اجلاس

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی رہائی سے جھوٹ اور سچ کے درمیان فیصلہ ہوا ہے۔ عدالت طلب کرے یا نہ کرے پاکستان میرا وطن ہے، وہاں ضرور جاؤں گا۔


متعلقہ خبریں