سنگین غداری کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے فل بینچ تشکیل دیدیا


لاہور: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے لیے فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سفارش پر فل بینچ تشکیل دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی فل بینچ کی سربراہی کریں گے۔ فل بینچ میں جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنگین غداری کیس: عدالت کا پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم

تین رکنی فل بینچ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس مین خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کررکھا ہے۔


متعلقہ خبریں