کرکٹ سیریز: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مرحلہ وار سیریز کھیلنے پر بضد


لاہور: پکاستان میں کھیلی جانے والی پاک بنگلہ دیش کرکٹ (بی سی بی)  سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ اپنے اپنے موقف پر بدستور قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مرحلہ وار سیریز کھیلنے پر بضد ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پہلے ٹی ٹوئنٹی اور بعد میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا چاہتی ہے۔

ترجمان پی سی بھی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بنگلہ دیش کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ پی سی بی نے بدھ کے روز سیریز سے متعلق بنگلہ دیش کو خط لکھا تھا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق اخبارات اور ویب سائٹ پر بی سی بی کے موقف کے بارے میں پتا چلا ہے۔ جب تک باضابطہ رابطہ نہیں ہوتا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی

ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ کا موقف بہت واضح ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گزشتہ روز تمام میچز پاکستان میں ہی کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد کسی بھی ٹیم کا پاکستان نہ آنے کا جواز نہیں بنتا ہے۔


متعلقہ خبریں