ای سی بی نے محمد حفیظ پر بالنگ کرنے پر پابندی لگا دی


لاہور: انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے ان  پر بالنگ کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ای سی بی بالنگ ریویو گروپ کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کے بازوں کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے۔ محمد حفیظ فی الوقت انگلینڈ میں باولنگ نہیں کرسکیں گے۔

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ اس وقت ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں مڈل سیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ای سی بی بالنگ ریویو گروپ کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ بالنگ ایکشن جانچنے کے طریقہ کار میں کچھ خامیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر محمد حفیظ نے تمام افواہوں کو رد کر دیا

انہوں نے بتایا کہ میں آئی سی سی کے زیر اہتمام بالنگ ایکشن کے آزادانہ تجزیے کے لیے تیار ہوں۔ ای سی بی بالنگ ریویو گروپ کی سفارشات سے میری بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ای سی بی بالنگ ریویو گروپ کی سفارشات کو قبول کرتا ہوں۔


متعلقہ خبریں