نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

چیئرمین نیب کا 5 کروڑ سے زائد کے ٹھیکوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب کا ادارہ  پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

نیب ہیڈ کوارٹرز میں علاقائی بیوروز آپریشن اور پراسیکوشن ونگ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن اور وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے بد عنوانی کے 630 ریفرنسز متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہو گئے

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک ای لائبریری بھی قائم کی ہے جس میں قانونی امور سے متعلق پچاس ہزار سے زائد کتابیں دستیاب ہیں۔

 


متعلقہ خبریں