کُہر اور دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع اور خطہ پوٹھوہار میں کہر پڑنے سے سردی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کہر پڑنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 23 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔

بدھ کے روز صوبہ کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے علاقوں میں دھند پڑی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سند ھ کے اضلاع سکھر، لاڑکانہ، روہڑی اور جیکب آباد کے بعض علاقوں سے شدید دھند پڑنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں