امریکی رکن کانگریس کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بلیک آؤٹ ختم کرنے کا مطالبہ

فائل فوٹو


نیویارک: امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بلیک آؤٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی رکن کانگریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 144 بچوں سمیت 5 ہزار کشمیری زیرحراست ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتارافراد کو رہائی دی جائے اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ خود بھارتی اراکین پارلیمنٹ کو بھی مقبوضہ وادی جانے کی اجازت نہیں جبکہ بھارتی وزیرخارجہ کا مجھ سے ملنے سے انکار بھارتی کمزوری کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ اس لیےنہیں ملے کیوں کہ میں نے ایوان میں کشمیر پر قرارداد پیش کی۔

پرامیلا جے پال نے کہا کہ بدقسمتی سے اب مودی سرکارکی جانب سے شہریت کا نیا قانون متعارف کرایا جارہا ہے،جس میں مسلمانوں کو تعصب کا شکار بنایا گیا ہے جو سیکولر پالیسیوں سے انحراف ہے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسام کے 20لاکھ باسیوں کو شہریت سے محروم کیے جانےکا خدشہ ہے جبکہ بھارت بھرمیں اقلیتوں پرحملےبڑھ گئے ہیں وہاں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں