پولیو مارکرز بھارت سے خریدے جائیں گے

پاکستان کے128 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پولیو مہم کے دوران بچوں کی انگلیوں پر نشانے لگانے کیلئے پولیو مارکرز بھارت سے منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر راناصفدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین کی کمپنیاں ایسے مارکرز تیار کرتی ہیں جن کی سیاہی کو بچے اگر کھا بھی لیں تو صحت پر مضر اثرات نہیں ہوتے۔

ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ پہلے عالمی ادارہ صحت نے چین سے مارکرز خریدنے کی تجویز دی تھی تاہم وہ زیادہ معیاری نہیں تھیں جس کے بعد بھارت کو آرڈر بھجوایا گیا۔

بھارت کی کمپنی کو آٹھ لاکھ مارکرز تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا تاہم تجارتی پابندی کے سبب مارکر پاکستان کو وصول نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارکرز کے حصول کیلئے ایک بار تجارتی پابندی اٹھائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے منگوائی جانے والی مارکرز دو پولیو مہم کے دوران استعمال کے لیے کافی ہوں گی جبکہ چین کی کمپنی نے بھی معیاری مارکرز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے پانچ اگست کے اقدام کے بعد پاکستان نے سات اگست کو تجارتی تعلقات معطل کر دیے تھے۔

پاکستان چونکہ اپنی ضرورت کی زیادہ تر ادویات بھارت سے درآمد کرتا ہے تو ادویات سازی سے منسلک کمپنیوں نے تجارتی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوا ساز کمپنیوں کا کہنا تھا کہ اگر پابندی نہ ہٹائی گئی تو ایک ہفتے میں زندگی بچانے والی ادویات پاکستان میں ختم ہو جائیں گی، جس کے بعد حکومت نے دوا سازی میں استعمال ہونے والی اشیا اور ادویات کی برآمد سے پابندی ختم کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں