بھارت کا کشمیر سے پیرا ملٹری فوج کی 72 کمپنیاں نکالنے کا فیصلہ


نئی دہلی: بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر سے  پیرا ملٹری فوج کی 72 کمپنیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ امور نے چیف اور ہوم سیکرٹری سری نگر کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر سے نکالی گئی کمپنیاں دیگر جگہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر کمپنی میں 100 فوجی اہلکار ہیں اور تقریبا 7 ہزار فوجیوں کو جموں کشمیر سے نکال کر بھارت کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔

پولیس فورس کی 24 کمپنیوں سمیت بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف)، انڈو طبتین بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی)، سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) اور ساشاسترا سیما بل(ایس ایس بی) سے 12،12 کمپنیوں کو واپس بلایا جائے گا۔

پیراملٹری فورس کی مذکوربالا کمپنیاں پانچ اگست کو ارٹیکل 370 ختم کرنے بعد جموں و کشمیر میں تعینات کی گئی تھیں۔ دسمبر2019 کے آغاز میں بھی اس قسم کی 20 کمپنیوں کو واپس بلایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا مسلط کردہ فوجی محاصرہ مسلسل 143ویں روز بھی جاری ہے۔ وادی کشمیر، جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں اور بارا مولہ سے 8 بے گناہ کشمیریوں کوحراست میں لے لیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں موبائل فون، ٹیلی فونز اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 144 بچوں سمیت 5ہزارکشمیری زیرحراست ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں