کابینہ کا 89 ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

ادویات کی قیمتوں میں تین سالوں کے دوران تسلسل کے ساتھ اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے 89 ادویات کی قیمتیں پندرہ فی صد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی میٹنگ کے دوران ایجنڈے کے نکات میں سے ایک ادویات کی قیمتیں بھی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کی ادویات کی پالیسی کے تحت اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فی صد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرز نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دو ماہ کے اندر ادویات کی قیمتوں سے متعلق نئی پالیسی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ہم پہلے ہی اس پالیسی پر کام کررہے ہیں اور امید ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے متعین کردہ وقت میں ہم نئی پالیسی تیار کر لیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے کچھ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی درٖخواست کی تھی جسے کابینہ نے رد کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں