وزیر اعظم کل جہلم میں 121 سال پرانے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل جہلم میں 121 سال پرانے تاریخی منصوبے جلالپور کینال کا سنگ بنیاد کل رکھیں گے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان  115 کلومیٹر لمبی مصنوعی نہر کا افتتاح کریں گے جس کی تکمیل چار سال میں ہوگی اوراس منصوبے پر 48 ارب لاگت آئے گی۔


مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک قرض فراہم کرے گا جو بنجر زمین کو ذرخیز بنانے علاقے کی قسمت تبدیل کرنے کا ذریعہ بنے گی۔

بنجر پڑی سینکڑوں ایکٹر علاقے کے عوام کو پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے۔ سابق صدر جنرل ایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا۔

ملکہ وکٹوریہ کی خدمت پر انگریز نے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے کے لئے 1898 میں یہ منصوبہ تحفے میں دیا تھا۔

بعد ازاں سابق صدر پرویز مشرف نے 2007 میں منصوبے پر کام شروع کرایا تاہم 2008 میں منصوبہ رک گیا۔


متعلقہ خبریں