حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کی ٹھیکے دار نہ بنے،مریم اورنگزیب



لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کی ٹھیکے دار نہ بنے۔

ن لیگی ترجمان نے کا کہ سپریم کورٹ نے پارلیمان کو قانون سازی کا کہا ہے، مسلم لیگ ن ڈٹ کر کھڑی رہے گی اورعوامی مفاد کا فیصلہ کرے گی۔

مسلم لیگ ن وہ فیصلہ کرے گی جو پاکستان اور ادارے کے حق میں ہوگا۔ فوج پاکستان کی ہے مشرف کی کابینہ کے لوگ اسے متنازعہ نہ بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوگی، عمران خان نالائق، سلیکٹڈ اور نااہل ہیں، لیگی رہنماوَں کو جیل میں ڈالتے رہیں یہ 3نام تبدیل نہیں ہوں گے۔ لیگی رہنماؤں کے جیل جانے سے عمران خان لائق اور اہل نہیں ہوں گے۔ یہ نالائق اورنااہل ہیں ان کا رویہ بہتر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ پر منشیات اسمگلنگ کے جھوٹے الزامات لگائے گئے، جھوٹے الزامات لگانے پراللہ تعالیٰ کو جان دینے والے قلمدان واپس کریں۔

ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت واپس جانے والی ہے اور آئندہ انتخابات میں پرچی صرف شیر کی نکلے گی۔

پرویزمشرف کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، یہ جمہوریت کیلئے نئے دور کا آغاز ہے۔

مریم نواز کی خاموشی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اتنی خوفزدہ ہے کہ ملک کے تمام مسائل کو چھوڑ کر مریم نواز کا نام ایس سی ایل سے نکالنے کا معاملے پر بات کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں