والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کی چھ فلموں نے کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا


 کلیفورنیاـ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کی چھ  فلموں نے ایک ہی سال میں نو کھرب روپے سے زائد کی کمائی کر کے نیا ریکارڈ  قائم کردیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی والٹ ڈزنی کی فلم ایوینجرز: اینڈ گیم‘ نے جہاں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا، وہیں اسی اسٹوڈیوز کی دیگر 5  فلموں نے بھی  ایک کھرب روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔

رواں سال ریلیز ہونے والی چھ  فلموں نے شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔ پہلے نمبر پر رہنے والی فلم فلم ’ایوینجرز: اینڈ گیم‘ نے سب سے زیادہ تین کھرب سے زائد کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کی سب زیادہ کمائی والی اداکارائیں

دوسرے نمبر پر کاروبار کرنے والی فلم دی لائن کنگ نے دو کھرب سے زائد اور تیسرے نمبر پر جگہ بنانے والی فلم کیپٹن مارول نے ڈیڑھ کھرب سے زائد کا بزنس سمیٹا۔

چوتھے نمبر پر الہ دین، پانچویں پر ٹوائے اسٹوری اور چھٹے نمبر پر فروزن ٹو نے پاکستانی ایک ایک کھرب سے زائد کا کاروبار کرکے شائقین کی پسندیدگی ظاہر کردی۔


متعلقہ خبریں