پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کے انتظامات نئی کمپنی کے سپرد


اسلام آباد: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی افتتاحی تقریب کے انتظامات ایک نئی کمپنی کے سپرد کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی چاروں ایڈیشنزمیں یہ ذمہ داری نبھانے والا ادارہ نیا کنٹریکٹ حاصل نہیں کر پایا جس کے بعد نئی کمپنی کو یہ زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

واضح رہے  پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن اگلے سال فروری میں شروع ہوگا تاہم ابھی تک اس کا حتمی شیڈول تیار نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کی تجویز زیرغور ہے۔

خیال رہے پی ایس ایل پانچ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے،اس مرتبہ کراچی اور لاہور کے ساتھ راولپنڈی اور ملتان میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں