ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی باقیات کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، نفیسہ شاہ

فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو کورونا نہیں ہوتا ہے؟نفیسہ شاہ

فائل: فوٹو


راولپنڈی: پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ لیاقت باغ میں جلسے کی وجہ سے جنرل ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی باقیات کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے راولپنڈی لیاقت باغ میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے لیے قربانی دی تھی لیکن آج ضیاالحق اور پرویز مشرف کی باقیات پریشان ہیں اور جیالوں کا راستہ روک رہے ہیں، اسی لیے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی بات کی گئی۔

انہوں ںے کہا کہ حکمران شور کیوں کر رہے ہیں ابھی تو جیالوں کی پارٹی باقی ہے، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس سے مخالفین اور منافقین خائف ہیں۔ ہمارا راولپنڈی آنے کا مقصد شہدائے جمہوریت کی یاد میں جلسہ کرنا ہے۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا اور 100 دن سے زائد ہو گئے سینیٹ کا اجلاس بھی نہیں ہوا۔ ملک مکمل طور پر مسائل میں گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کو لے کر افواج پاکستان میں تشویش پھیلائی گئی جبکہ حکمران ہر ماہ تحفے میں مہنگائی کی خوشخبریاں سناتے ہیں۔ اس وقت خارجہ پالیسی کمزور ہے اور کشمیر کا معاملہ بھی پیچھے چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں اسد عمر کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ کوالالمپور اجلاس وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر بلایا گیا لیکن وہ خود اس میں شریک نہیں ہوئے۔


متعلقہ خبریں