شیخ رشید کے ذریعے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں، پلوشہ خان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ رشید کو آگے کر کے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان میں ہمت ہے تو وہ شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں اور شیخ رشید کو آگے کر کے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں۔

انہوں ںے کہا کہ اگر شیخ رشید قومی احتساب بیورو (نیب) کی اگلی کارروائی سے آگاہ ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ نیب حکومت کے آلہ کار ہیں۔ بلاول بھٹو کے لب و لہجے کی نقل اتار کر شیخ رشید خود کو بھانڈ تو ثابت کر سکتے ہیں لیکن سیاست دان نہیں۔

پلوشہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو دشمن بھی غیرمعیاری ملے جو سیاست کے بجائے لہجے پر تنقید کرتے ہیں جبکہ شیخ رشید جہاں بھی جاتے ہیں وہاں  عوام انہیں جوتے اور انڈے مارتے ہیں۔

بلاول بھٹو کے لب و لہجے پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے لب و لہجے پر تنقید اس بات کا اعتراف ہے کہ حکومت کے پاس ان کے سوالات کے جواب نہیں ہیں، یہ 90 کی دہائی نہیں ہے کہ شیخ رشید جھوٹ بول کر آسانی سے کردار کشی کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی باقیات کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، نفیسہ شاہ

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس طرح زیادہ پانی آنے پر زیادہ بارش ہونا ایک حقیقت ہے، اسی طرح بلاول بھٹو کے راولپنڈی آنے پر حکومت کا ڈر بھی ایک حقیقت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری جب کمپنی کے ڈائریکٹر بنائے گئے تو اس وقت ان کی عمر ایک سال تھی۔


متعلقہ خبریں