’نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘

بدعنوانی سرطان کی طرح زہر قاتل ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیےقومی احتساب بیورو احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کا مقصد بدعنوان عناصر اور مفرور ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ نیب نے گذشتہ 27 ماہ میں بدعنوان عناصر سے 153 ارب روپے برآمد کیے۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے احتساب عدالتوں میں نیب کی سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد ہے۔ 25 احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 1,261 ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں۔ ان ریفرنسز کی مالیت 943 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی سے پاک پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے، چیئرمین نیب

چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ احتساب کے ادارے کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے تعلق نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں