’پاکستان میں 90 لاکھ افراد منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں‘


راولپنڈی: مقررین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 90 لاکھ افراد منشیات کی لعنت میں مبتلا ہیں، طلبا میں آئس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ کھیلوں سے دوری اور منشیات کے نقصانات سے لاعلمی ہے۔

یہ بات انہوں نے ریفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی راولپنڈی میں آئس نشے کے خلاف آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ریفاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں کریم خان آفریدی ویلفئیر فاونڈیشن کی چئیرپرسن کرسٹینا وان سپرلنگ آفریدی ، جائنٹ سیکرٹری فیصل لطیف۔ صدر یوتھ اسمبلی و ممبر ڈرگ کمیٹی اسلام آباد حنان علی عباسی، اساتزہ کرام اور طلبا کی کثیر تعداد  نےشرکت کی۔

مہمان خصوصی کرسڑینا وان سپرلنگ آفریدی نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ کھیلوں سے دوری اور نشے کے نقصانات سے لاعلمی ہے۔ پاکستان میں نشے کے عادی سینکڑوں لوگ روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئس کا نشہ کرنے والے افراد سیکیورٹی رسک ہیں، غیرملکی افراد انہیں آسانی سے اپنے مقصد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ منشیات کے باعث جرائم میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تعلیمی اداروں میں آئس کا بڑھتا نشہ: وجہ آئی جی سندھ نے بتادی

یوتھ اسمبلی کے صدر حنان علی عباسی نے اپنے خطاب میں طلبا پر زور دیا کہ وہ آئس سمیت تمام منشیات کے استعمال سے بچیں۔

مقررین نے میڈیا سائنسز کے طلبا کی جانب سے آئس کے خلاف آگاہی مہم کو بے حد سراہا اور اسے مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ آخر میں یونورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیمینار میں شریک مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔


متعلقہ خبریں