وفاقی وزیر تعلیم کا ملک بھر میں ایک نصاب تعلیم مارچ تک نافذ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم کا ملک بھر میں ایک نصاب تعلیم مارچ تک نافذ کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگلے سال مارچ تک ملک بھر میں ایک نصاب نافذ کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت شفقت محمود نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک بھر میں ایک نصاب تعلیم کی حامی ہیں جس کا وہ متعدد بار اظہا خیال بھی کر چکے ہیں اور اب اس پر عملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس پر کام جاری ہے اور مارچ تک اس پر عملدر آمد کر لیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں سیاست میں دلچسپی نہ لینا مشکل ہے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے سیاسی معاملات پر توجہ دینے پڑتی ہے اور ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم آزاد ماحول میں سانس لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شیخ رشید کے ذریعے بلاول بھٹو کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کریں، پلوشہ خان

گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا کہ ملک بھر میں ایک نصاب تعلیم لازمی ہے تاکہ ہم ایک قوم بن سکیں۔


متعلقہ خبریں