ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے2 جوان شہید، 3 بھارتی فوجی ہلاک

ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے2 جوان شہید، 3 بھارتی فوجی ہلاک

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: پاک فوج نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں دشمن کی چوکی تباہ کردی اور اس کے تین فوجی مارے گئے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور پاک فوج نے اس کا بھرپور جواب دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ شہدا میں نائب صوبیدار کندیرواورسپاہی احسان شامل ہیں۔

نائب صوبیدار کندیرو کا تعلق پنو عاقل ضلع سکھر سے ہے اور سپاہی احسان کا تعلق پنڈ دادن خان ضلع جہلم سے تھا۔

پاک فوج نے جوابی فائرنگ سے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکی تباہ کردی ہے جس سے صوبیدار سمیت تین بھارتی فوجی مارے گئے ہیں۔

میجرجنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں