اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، 799 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 799 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 328 پوائنٹس سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی 100 انڈیکس 372 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 700 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 818 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور انڈیکس 41 ہزار 146 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 799 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 127 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 13 کروڑ، 20 لاکھ، 17 ہزار 420 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6 ارب، 52 کروڑ، 12 لاکھ، 82 ہزار 102 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 824 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور مارکیٹ میں مسلسل کمی سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے تھے تاہم آج مثبت پیش رفت کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 6 ارب روپے منظور

گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ رہا تاہم انڈیکس 177 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس سے قبل جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں  بدترین مندی رہی اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ آتے ہی مارکیٹ کریش کر گئی تھی۔


متعلقہ خبریں